شمالی وزیرستان،فورسزکی کارروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی(صباح نیوز)شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 16اور17مئی کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں کارروائی کی جس کے نتیجہ میں2مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور دہشت گرد عبدالسلام عرف چمٹو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری کھیپ بھی برآمد ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقہ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقہ میں سرچ آپریشن اورہلاک دہشت گردوں کے خلاف مزید شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔