فیصل آباد(صباح نیوز) سابق وزیرمملکت اورتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کے دور میں 55 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ اتوارکے دن فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع تھا ۔دھوبی گھاٹ میں بہت بڑے جلسے ہوئے مگر کل جو منظر نامہ تھا ایسا کبھی نہیں ہوا۔ملک کو تماشہ بنا کے رکھ دیا ہے۔ اب اس ملک میں قاتل وزیر داخلہ ہوں گے؟۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ راجہ ریاض کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی مگر وہ تو عمران خان کے پاؤں میں بیٹھا ہوا تھا۔سابق وزیرمملکت چوہدری عابد شیر علی پاکستان میں آئیں اُنہیں خوش آمدیدکہوں گا ان کا مقابلہ کرونگا۔ جتنا انتخاب میں تاخیر کرررہے ہیں اتنا ہی ملک کا نقصان ہورہا ہے۔فیصل آباد کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔کل لوگ 48 ڈگری میں انکو جواب دینے نکلے جو سمجھتے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ۔ شہری 48 ڈگری کی گرمی میں باہر نکلے۔ یہ ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو کہتے تھے عمران خان کو اقتدار سے باہر نکال دیں اس کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا۔عمران خان کے جلسے اب سیاسی جلسے نہیں بلکہ عوام کو شعور دیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ : بڑی صنعتوں میں 26فیصد اضافہ ہوا۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو کیا پتہ۔ صحیح بات ہے کہ ان کو نہیں پتہ پاکستان کو کیسے لوٹا جارہا ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آصف علیزرداری کو شرم کرنی چاہیے۔ پاکستان کو استحکام کے لئے ووٹ کا حق دینا ہوگا۔ آج ڈالر 195 کا ہوگیا ہے ملکی معیشت رک گئی ہے۔یہ لندن میں چار چار دن کیا کرنے گئے ہیں۔ ملیشیا نے اور انڈونیشیا نے گھی کی درآمد بند کردی ہے۔ خوردنی تیل ملک سے باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ حکومت چور نالائق ترین ہے۔یہ لوگ ملک چلائیں گے کیا ان میں اتنی کپسٹی ہے؟۔ عمران خان 22 کروڑ لوگوں کی جان ہیں اُن کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ حکمران انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟۔اگر اتنی جرات ہے تو آؤ مقابلہ کرو۔ بھارت سے تجارت کررہے ہیں اور کشمیریوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ہر محاذ پر یہ امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے جو لوٹے سامنے آئے کیا الیکشن کمیشن کا کام نہیں تھا اس پر ایکشن لیتا؟۔ الیکشن کمیشن اپنی حرکات سے بتا رہا ہے کہ جانبدار ہے۔پنجاب میں میاں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والوں کے خلاف فیصلہ کی تاخیر کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں پر یہ لیٹ گیے ہیں۔ گیس کے ریٹ کون بڑھا رہا ہے؟۔ کہتے ہیں کپڑے بیچ دیں گے مگریہ تو پہلے ہی ننگے ہیں۔ ایم کیو ایم نے میاں شہباز شریف کو بڑا عقلمندانہ فیصلہ دیا ہے۔