لاہور(صباح نیوز)حریم ادب سوسائٹی برائے خواتین کے زیر اہتمام زرافشاں فرحین کی کتاب گوہر مقصود کی تقریب رونمائی ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوئی۔اس کے علاوہ مذاکرے کا اہتمام بھی تھا جس کا موضوع کہانی’ایک تخلیقی عمل تھا۔
اس میں سوسائٹی کی صدر عالیہ شمیم اور دیگر لکھار ی خواتین نے اپنی پرمغز گفتگو سے محفل میں رنگ بکھیرے ،اس میں تحریک نفاذ اردو پاکستان کی وسطی پنجاب کی صدر افشین شہریار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہانی ایک تخلیقی عمل کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔