سورج مکھی کی کاشت بروقت شروع کی جائے،ماہرین زراعت


احمدیار(صباح نیوز )  ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سورج مکھی کی کاشت بروقت شروع کی جائے سورج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے زرد پتیاں خشک ہوکر گرجائیں سبز پتیوں کا تقریبا آدھا حصہ بھورا ہوجائے اوربیج بک کر سخت ہوجائے توفصل برداشت کیلئے تیار ہوتی ہے.

بالانشانیاں ظاہر ہونے کے پانچ چھ دن بعد کمبائن ہارویسٹر کی مدد سے فصل برداشت کرلیں ورنہ پھولوں کو درانتی سے کاٹ لیں اور تین تا چھ دن خشک کریں سورج مکھی کے سٹوں کو ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس فصل میں نمی زیادہ ہونے کے باعث ا’لی اگ آتی ہے