وزیراعظم کا عالمی دن پر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے نرسزکے عالمی دن پر دنیا بھر میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمات پردنیا بھر خاص طور پر پاکستان کی نرسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نرسز انسانیت کی خدمت کا بہت بڑا شعبہ ہے، خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے آج  سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین اور مرد حضرات کو بہتر سہولیات اور معاوضوں کی ادائیگیوں کو بہتربنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نرسز کے شعبے کے حالات کار میںبہتری، تعلیم وتربیت کامعیار مزید بڑھانے ، معاوضوں کو مناسب بنانے کے لئے اصلاحات کریں گے۔ خواتین نرسز خاص طور پر معاشرتی نامناسب رویوں کا شکار بنتی ہیں جس کی حوصلہ شکنی اور اس ضمن میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔