نواب شاہ (صباح نیوز)نواب شاہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے آگ لگ گئی، سات افراد جل کر جاں بحق ہوگئے، بدقسمت خاندان کے افراد عید کی خریداری کے بعد گھر جارہے تھے۔
نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار رین شاخ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین خواتین اور تین بچوں سمیت سات افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے قاضی احمد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تاہم اس دوران ساتوں افراد دم توڑ گئے ،لاشوں کو قاضی احمد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے