راولپنڈی میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا، 5 بچے جھلس گئے


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کوہ نور مل محلہ قاسم آباد میں گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4سے 5 بچے جھلس گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق گلی میں عرصہ دراز سے گیس کی مین پائپ لائن سے گیس لیک ہو رہی تھی۔ محکمہ سوئی گیس حکام کو سینکڑوں شکایات کیں لیکن گیس پائپ لائن کی مرمت نہ کی جا سکی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اچانک گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے 5 بچے جھلس گئے۔