اسلام آباد،اے این ایف کی موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مشترکہ کارروائی میں2ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے کہا  کہ مشترکہ کارروائی کے دوران 9.6 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے کہنا ہے کہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب 2 مہران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 9.6 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث پشاور کے رہائشی سلیمان اور نصیب الرحمان نامی 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں مسافر کی پیٹ سے منشیات برآمد کرلی گئی ، مسافر نجی ائیر لائن سے بحرین جارہا تھا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزم کا تعلق سے پشاور سے ہے تاہم ملزم کے خلاف انسداد منشیات قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔