لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز (کل ) منگل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکرز کنونشن لاہور کے علاقے داروغہ والا میں ایم این اے روحیل اصغر کے آفس میں ہوگا۔
ورکرز کنونشن سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔