وزیر اعظم شہباز شریف کی دیواگر ،شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر سرحد پار سے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے دیواگر ،شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر سرحد پار سے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے،

اپنے بیان میں انہوں نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہادت پانے والے بہادر جوانوں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور مادر_ وطن کے دفاع کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ، اور ملک میں امن، استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا.