سرحد پار سے دہشتگرد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں،رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشتگرد کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں،روک تھام کیلئے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خان نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ وطن کی خاطرجان دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کوسلام اورخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ وطن کی حفاظت کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں،رانا ثناء اللہ خان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں، ملک آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے حکم پر نہیں۔ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، ذاتی غلام نہ بنیں؛ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفی دیں۔ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔

ان خیالات کااظہار راناثناء اللہ خان نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے،21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے۔ پی-ٹی آئی کے لوگ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔