جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،فیصل جاوید


اسلا م آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آگے کا حل صرف اور صرف انتخابات ہیں، ملک میں فوری الیکشن ناگزیر ہو گیا ۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ جلد الیکشن ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، صاف وشفاف الیکشن کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ سے آئی حکومت پوری قوم کو منظور ہوگی۔