وزیراعظم شہباز شریف سے محسن شاہ نواز رانجھا کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کے لئے ہم سب کو مل کے کام کرنا ہوگا ۔محسن شاہنواز رانجھا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میں ترقی کی وہی رفتار نظر آئے گی جو انکی زیرقیادت پنجاب میں دیکھی گئی۔