لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آتے ہی تنخواہیں بڑھانے کی بات پر یو ٹرن لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں ر نے کہا کہ متحدہ حکومت کی شادی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہنی مون کے بعد فوراًطلاق ہو جائے گی،شہباز شریف نے آتے ہی بجلی کی قیمت بڑھائی، تنخواہیں بڑھانے کی بات پر یو ٹرن لیا، چینی کی قیمت بڑھا دی اور اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈیکلیئر کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جن کو کابینہ بنانے میں دس دن لگ گئے انہوں نے آگے کیا کرنا ہے۔