کراچی(صباح نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفی منظور کر لیا،
نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے، آغا سراج کو قائمقام گورنر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا۔