کرکٹ کی طرح سیاست بھی عزت سے چھوڑدو،عامر لیاقت کا عمران خان کو مشورہ


کراچی(صباح نیوز)کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ کرکٹ کی طرح سیاست بھی عزت سے چھوڑدو۔

عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان سے سوال کیا کہ کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میں)چھوٹے ہیں، تم 75ویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرئیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔