کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور معروف سماجی رہنماء بلقیس ایدھی کے انتقال پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔