کراچی ( صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سینئر صحافی اور روزنامہ ایکسپریس کراچی کے نیوز ایڈیٹر حسن عباس کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سینئر صحافی روزنامہ ایکسپریس کراچی کے نیوز ایڈیٹر حسن عباس سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین!۔