اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔شہباز گل کے بطور چیف آف اسٹاف ٹو چیئرمین پی ٹی آئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس عہدے پر شہباز گل پی ٹی آئی کے چیئرمین آفس کے نگران ہوں گے جبکہ وہ عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں، نقل و حرکت اور سیکیورٹی سے متعلق امور کی بھی نگرانی کریں گے۔
اس سے قبل نعیم الحق مرحوم عمران خان کے چیف آف اسٹاف تھے۔اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ نعیم الحق مرحوم کی پارٹی اور عمران خان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، کوشش کروں گا نعیم الحق صاحب کی طرح پارٹی اور عمران خان کی بے لوث خدمت جاری رکھوں۔