اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں، ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم اِنہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ فیڈرل حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا جبکہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے سب ہی الجھنیں واضح ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ نومنتخب حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اس وقت ٹوئٹر پر یوٹرن کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے۔