طلباء کو تعلیم کے ساتھ سکلز پر توجہ دینی چاہئے ،عارف علوی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ سکلز پر توجہ دینی چاہئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں نوجوانوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالب علم اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ سکلز پر عبور حاصل کیا جائے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلز پر بھی توجہ دینی چاہئے، نوجوان جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو ان کو چاہئے کے اسی شعبے میں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ فنی عمل کی طرف بھی جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، انجینئرنگ سمیت بہت سے شعبوں میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں  میڈیکل پروفیشن ہمیشہ رہے گا کیونکہ اس کا تعلق ہمدردی انسان اور انسان سے تعلق ہے جس میں نرسنگ کا پروفیشن بھی بہت اچھا ہے اور چونکہ یہ وہ پروفیشنز ہیں جن کا انسان سے انسانی تعلق ہے تو یہ دنیا میں کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں روبوٹکس، ورچوئل ریائلٹی بھی شعبوں کی طرح سامنے آئیں گے لیکن یہ مواقعوں کو کبھی نہیں کریں گے لیکن ان سب کے لئے ہنر کی تعلیم ہونا بہت ضروری ہے۔