کراچی (صباح نیوز)چیئرمین اوگرا مسرور خان نے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا نے آئل انڈسٹری کے لیے قرضے کی حد بڑھانے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تیل کی صنعت کے لیے قرض کی حد بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا آئل انڈسٹری کو ملک میں درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کو پورا کرنے کی اجازت دے کر آئل انڈسٹری کی کریڈٹ لائنز پر نظرثانی کی گئی۔
اوگرا انتظامیہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے آئل انڈسٹری کی سہولت کے لیے ایک اچھا قدم قرار دیا۔