مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکرگزار ہوں،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن طریقہ سے حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آئیں مل کر امن کا حصول ممکن بنائیں اپنے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی پر توجہ دیں۔