چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے۔

ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ، ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آ چکے ہیں ،موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔