صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے، شہباز شریف سے حلف بھی نہیں لیں گے


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی مختصر رخصت پرچلے گئے۔ذرائع کے مطابق  وہ شہبازشریف سے وزیراعظم کا حلف نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی علیل ہو گئے اور ڈاکٹر نے صدرمملکت کے معائنے کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹر کے مشورہ کے بعد صدر عارف علوی مختصر چھٹی پر چلے گئے