محمد شہباز شریف کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارکباد دی


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے وزیر اعظم کے نامزد امیدوار میاں محمد شہباز شریف اتوار کے روزاپوزیشن جماعتوں  کے رہنماؤں سے فرداً، فرداً ملے اور ان کا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور انہیں بطور وزیر اعظم نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے (ن)لیگی وفد کے ہمراہ  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرآئے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر (ن)لیگ کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی ، سردار ایاز صادق، خواجہ محمد سعد رفیق،مریم اورنگزیب،بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدلواسع، مولانا اسعد محمود، مولانا راشد محمود سومرا، سینیٹر طلحہ ٰ محمد، صلاح الدین ایوبی، حاجی غلام علی اور میئر پشاور حاجی زبیر علی بھی موجود تھے۔

جبکہ شہباز شریف نے (ن)لیگی وفد کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے ساتھ ملاقات  کی اور تحریک اعتماددیگر امور میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔جبکہ شہباز شریف  نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر حالد حسین مگسی اور دیگر رہنمائوںکے ساتھ ملاقات۔عدم اعتماد کی تحریک ودیگر امور میں ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔جبکہ شہباز شریف نے پارٹی وفد کے ساتھ سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)سردار محمد اختر مینگل کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

عدم اعتماد کی تحریک ودیگر امور میں ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔جبکہ شہباز شریف نے  پارٹی وفد کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور عدم اعتماد کی تحریک ودیگر امور میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سید امین الحق، اسامہ قادری اور دیگر ایم کیو ایم رہنما بھی موجود تھے۔ جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ سردار ایاز صادق، خواجہ محمد سعد رفیق، مریم اورنگزیب اوردیگر رہنما بھی موجود تھے۔