کراچی(صباح نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی اور مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کی اہلیہ کو کراچی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی ۔
چیپل سن سٹی کے سینٹرل پارک میں نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو سچل گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔مرحومہ کا سوئم وقرآن خوانی پیر4اپریل کوبعدنمازعصر رہائشگاہ چپل سن سٹی کرن ہسپتال ل روڈ اسکیم 33میں ہوگا۔
نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،دینی رہنمائوں کے علاوہ علمائے کرام جماعت اسلامی کے قائدین وکارکنان اور قریبی رشتہ دار شریک تھے جس میں مرکزی نائب امیر راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز،عبدالغفار عمر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد مسلم، نواب مجاہد بلوچ، آفتاب ملک، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،جنرل سیکرٹری منعم ظفر، نائب امراء برجیس احمد،ڈاکٹراسامہ رضی، راجہ عارف سلطان،ڈاکٹر واسع شاکر، محمد مسلم پرویز،محمد اسحاق خان، محمد عبدالوہاب،ممتاز عالم دین مولانا اللہ وسایا،قاضی احمد نورانی،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، بلوچستان کے نائب امیرحافظ محمد اسماعیل مینگل،سابق اراکین اسمبلی حمید اللہ خان، یونس بارائی،جمعیت سندھ کے ناظم مرزا نعمان بیگ،این ایل ایف کے رہنماء سید نظام الدین شاہ،خیر محمد تنیو، قاسم جمال،ضلعی ذمے داران مدثرحسین انصاری، کامران سراج، ڈاکٹر فواد احمد، اور الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سیدتبسم جعفری،سابق ٹاون ناظمین محمد شاہد،فصیح الدین ،صوبائی ومقامی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،زاہد عسکری سمیت دیگر شامل تھے۔جبکہ بدین ٹھٹھہ،عمرکوٹ کے ضلعی امراء سید علی مردان شاہ، الطاف ملاح ،خلیل احمد کھوکھر کی قیادت میں اندورن سندھ سے بھی احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحومہ پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے ذمہ دار حماد اللہ بھٹو کی والدہ ماجدہ تھیں،74سالہ مرحومہ کا گذشتہ روزمقامی نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا، پسماندگان میں 04بیٹے اور 02بیٹیوں کو سوگورا چھوڑا ہے۔
نمازجنازہ سے قبل امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحومہ ایک خوش قسمت خاتون تھیں جنہوں نے شعوری طور پر اپنے شوہر کو اقامت دین کی جدوجہد کیلئے وقف کررکھاتھا۔آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے اس مہینہ کو اپنی مغفرت کا مہینہ اورآخرت کی منزل کی کامیابی کا مہینہ بنائیں۔