بھارتی حکام جموں وکشمیر کو کو معاشی طور پر کمزور کرنے  پر تلے ہیں،محبوبہ مفتی 


سری نگر:جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قابض حکام علاقے کو معاشی طور پر کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ بات کشمیر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (کے ڈی اے)کے عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے سرینگر میں ان سے ملاقات کی اور انہیں حکام کی عوام دشمن پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے قابض حکام کی پالیسیوں کے اثرات کو اجاگرکیا جو ان کے کاروبار کو ختم کر سکتی ہیں، ان کے مارکیٹ شیئر کو تباہ کر سکتی ہیں اور مقامی معیشت کو کمزور کر سکتی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے وفد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا اور حکام پر زور دیا کہ وہ کشمیر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کریں۔