دبئی(صباح نیوز) قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رواں سال کئی اعزاز اپنے نام کیے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھی انہوں نے متعدد ریکارڈ توڑے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنے آخری گروپ میچ میں رضوان نے کلینڈر ایئر میں 1668 رنز بناکر کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا تھا اور اب انہوں نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔