دردانہ صدیقی کی کراچی میں بزرگ خواتین اراکین جماعت کی مزاج پرسی اور عیادت


کراچی(صباح نیوز) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی پیرانہ سالی اور جسمانی عوارض  کی بناء پر تکالیف میں مبتلا  بزرگ اراکین کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہوں پر گئیں ـ  اسسٹنٹ سیکرٹری عطیہ نثار بھی ہمراہ تھیں ـ

انہوں نے بزرگ رکن شاہدہ سمیع  کی وفات پر تعزیت ان کے بیٹے کے گھر بحریہ ٹاؤن جا کر کی ـ بحریہ ٹاؤن کی ناظمہ فرح شاہد بھی ان کے ہمراہ تھیں ـ

بزرگ رکن رقیہ فردوس کے گھر ان کی عیادت کے لئے گئیں ـانہوں نے ڈپٹی سیکریٹری, حلقہ خواتین جماعت اسلامی  رعنا فضل کی عیادت بھی کی ـاس موقع پر انہوں نے ان بزرگوں اور بیماروں کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کیں ـ  انہوں بے بزرگ  اراکین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بزرگوں کا سایہ شفقت اوردعائیں تحریک کا سرمایہ ہیں, جنہیں تاحیات یاد رکھا جائے گاـ ان کی تحریک کے لئے خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیںـ انکے جلائے ہوئے چراغ تحریک کے لئے نشان منزل ہیں ـ نیز دردانہ صدیقی نے رکن شمع گلزار  کی عیادت بھی کی اور ان کی دو بہنوں کی وفات پر ان سے تعزیت بھی کی  اور اس موقع پر ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں  ـ

بزرگ رکن جماعت خالدہ طارق کی عیادت بھی کیـ اس موقع پر تسنیم معظم ان کے ہمراہ تھیں