اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقتدار میں کرپشن کرنے نہیں آئے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں ذاتی جائیدادیں بنانے اور کرپشن کرنے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور قومی غیرت پر سمجھوتا کروانے کے لئے بیرونی سازش ہورہی ہے، پوری پاکستانی قوم اس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔