وزراء نے بیرونِ ملک کیلئے پروازیں بک کروالیں، شرجیل میمن


کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزرا ء نے بیرونِ ملک روانگی کے پروازیں بک کر انا شروع کردیں۔

متحدہ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کے بڑا سرپرائز کے بعد شرجیل میمن کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے۔

انہو ں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ سٹارٹ ہوگئی ہے اور کچھ وزرا نے بیرونِ ملک کے لیے ٹکٹیں بک کروالی ہیں۔