خیبرپختوتنخوا:بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کل ہوگی


پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے میدان کل  سجے گا، انتخابات کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کرلیے، صوبہ بھر میں 1500 سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس قرار دے دیئے گئے

خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولیس فورس نے انتظامات مکمل کر لیے، صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،

مجموعی طور پر سکیورٹی کے لئے پولیس کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات  ہونگے ،خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع جن میں مالاکنڈ، ہزارہ ریجن، کوہستان، اپر و لوئر، چترال اور وزیرستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 6176 پولنگ سٹیشنز میں سے 1609 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا جبکہ مجموعی طورپر54 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

پولنگ سٹیشنزپربیلٹ باکس سمیت دیگر سامان پہنچا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق انتخابی مواد کی پولنگ سٹیشن تک ترسیل اور بیلٹ بکس کی واپسی تک فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کر دیاگیا۔