اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شاہ زین بگٹی


فیصل آباد(صباح نیوز)جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ   اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا  ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا دعویٰ کیا۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔

شاہ زین بگٹی کی ٹوئٹ کے بعد بعض میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ عاصم نذیر (ن)لیگ میں شمولیت اختیار  کررہے ہیں۔

عاصم نذیر نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔