شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی (صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے جھلر فورٹ میں سیکیو رٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ  فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔  ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا۔