اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نظام کی تبدیلی کی طرف جانا چاہئے، چیف ایگزیکٹو کا انتخاب ڈائریکٹ ووٹ سے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی عدم اعتماد کے معاملے کوسپراوورمیں لے گئے، اتحادیوں کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی عوامی رائے کے مطابق فیصلہ کرے، ان کے بیرون ملک اثاثے ہیں، آزاد فیصلے نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ملک بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے کل قوم کوڈائریکشن بتا دی، عمران خان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے نکل کرحق کا ساتھ دینے کا فیصلہ کردیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔