حافظ نعیم الرحمن،محمد حسین محنتی و دیگر کا سینئر صحافی مظفر اعجاز کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز)مقامی اخبار کے ایڈیٹر مظفر اعجاز کی ہمشیرہ کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،نائب امراء کراچی برجیس احمد، محمد اسحاق خان، راجہ عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،عبد الوہاب،انجینئر سلیم اظہر، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ،عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔تمام رہنماؤں نے روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر سید مظفر اعجاز کی ہمشیرہ کے وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

 دریں اثناء صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے سید مظفر اعجاز کو ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فون پر بھی تعزیت کی ہے۔