اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کو ایماندار لیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، جو پی ٹی آئی سے چلے گئے ان سے کہتا ہوں پچھتاؤ گے، جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں کا منہ کالا کر کے گدھوں پر بٹھانا ہے۔
اسلام آباد میں ‘امربالمروف’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ملک کو چوروں، لٹیروں سے بچانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو یہی تکلیف ہے کہ وزیراعظم ملک کو آگے لیجانا چاہتے ہیں، ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاردن کے بعد یہ روتے دکھائی دیں گے، ڈرنا، گھبرانا نہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، ہمیں اسمبلی میں بلیک میلرز ایم این ایز نے بلیک میل کیا۔