چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمران نیازی کی سفارش پہ ہوئی،احسن اقبال


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمران نیازی کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کے الیکشن کمیشن پہ حملے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود ان کی اپنی سفارش پہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بھڑکایا نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف حالانکہ عدالتی حکم عزولی کی بدترین مثال خود قائم کی، فوج کو ڈرایا نواز شریف سے حالانکہ اس کے خلاف گندی ترین سوشل میڈیا کیمپین خود چلا رہی ہے۔