اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف دن مقرر ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ دل آزاری اظہار رائے نہیں اور اسلامو فوبیا کے خلاف دن مقرر ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے خودداری کے ساتھ جینے کا فیصلہ کرنا ہے اور پاکستان کے بیٹے عمران خان کی پہلی کوشش پاکستان کی خودداری ہے۔