اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان پاکستان کے محسن ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔ ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے،آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے، عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیراعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں ۔