اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈزون میں داخلے اور باہر نکلنے کیلئے نادرا چوک، ایکسپریس چوک پر ٹریفک میں رکاوٹ کھڑی کردی گئیں ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122،صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اورسول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔