اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان ایسے تمام حملے فوری روکنے پر زور دیتا ہے جو نہ صرف عالمی قانون کی خلاف ورزی بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن وسلامتی کے لئے بھی خطرہ ہیں۔
سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان سعودی عرب سے مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی شاہی ائیرڈیفنس فورس نے حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل کامیابی سے ناکام اور ناکارہ بنا دیا۔