مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق اور نااہل چور ٹولے کے خلف عدم اعتماد ثابت ہوگا، یہ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکا ئومارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔انہوںنے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکا ئومارچ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ یہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے، کشمیر فروشوں، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے نجات کا دن آگیا ہے۔