جلسے،مارچ ،اسلام آباد میں کنٹینرزلگ گئے،سخت سکیورٹی انتظامات


اسلام باد(صباح نیوز) اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سکیورٹی بڑھادی گئی، کنیٹینرز بھی لگ گئے۔

حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔

اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختو نخواسے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔