عمران نیازی ملکی سیاست کی بڑی برائی ہے،حافظ حمداللہ


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سپیکر کے تاخیری حربوں سے کپتان کی کرسی نہیں بچا سکتے ۔ عمران نیازی ملکی سیاست کی سب سے بڑی برائی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے کردار پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ میں کسٹوڈین آف ہائوس ثابت نہیں ہوئے،سپیکر نے حسب روایت ٹائیگر آف بنی گالہ کا کردار ادا کیا ہے، سپیکر صاحب آپ غیر آئینی تاخیری حربوں سے کپتان کی کرسی نہیں بچا سکتے، عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کپتان کے اپنے کھلاڑی ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں  ، عمران نیازی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آئین کے سامنے سرنڈکرے ۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی ملکی سیاست کی سب سے بڑی برائی ہے، اس برائی کی اصلاح نہ درود سے ہو سکتی ہے اور نہ بارود سے، اب اس برائی کو تحریک عدم اعتماد سے ہی ختم کرکے دم لیں گے۔