اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی کے سیشن میں کچھ نہیں ہونا، سب کچھ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بابراعظم کو جیت کے لیے جانا چاہئے، آسٹریلیا کا ڈیکلریشن کا فیصلہ دلیرانہ ہے، ہماری بیٹنگ سوا سیر ہے، سیریز جیت کیلئے جاؤ۔
فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس پر بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت کی انتہائی خوش آئند ہے۔وہی معاشرے ترقی کا زینہ چڑھتے ہیں جہاں انصاف ہو انشاللہ سیالکوٹ اور دیگر مقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔