اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اللہ کے بعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشا اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی، جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے ۔