قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں،شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس  ملتوی ہونے پرکوئی اعتراض نہیں۔

شاہد خاقان اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی پہنچے۔اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر آج تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاتی تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟۔شاہد خاقان نے جواب دیا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ہاؤس کو ملتوی کر دیں گے کیونکہ ایوان کی روایت ہے کہ اگر کوئی رکن فوت ہو جائے تو اجلاس اگلے دن کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر اجلاس لمبے عرصے کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوگا۔