اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید 3 افرادجاں بحق ہو گئے،اموات کی تعداد 30336تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 329نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایکٹیوکیسز کی تعداد آٹھ ہزار تین سو سینتالیس ہے۔ گذشتہ روز 29 ہزار 790 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 869 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ایک صفر ریکارڈ کی گئی۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 329نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد1523401ہو گئی، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 697،سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 467 کیسز ،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 838،بلوچستان میں 35 ہزار 467 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آبادایک لاکھ 35 ہزار 6،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 688 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 238 ہوگئی ۔ ملک بھر میں مزید3افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو چھتیس ہو گئی۔